انٹر میڈیٹ کے امتحان میں پنجاب گروپ آف کالجز نے میدان مار لیا ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا پوزیشن میں دوسرا نمبر

انٹر میڈیٹ کے امتحان میں پنجاب گروپ آف کالجز نے میدان مار لیا ،گورنمنٹ کالج ...

  

لاہور(خبرنگار) لاہور ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام ایف اے ،ایف ایس سی کے نتائج2016ء میں پنجاب گروپ آف کالجز نے میدان مار لیا۔ لاہور ثانوی تعلیمی بورڈ میں اور آل پہلی پوزیشن سمیت 15پوزیشنز حاصل کرلیں۔ دوسرے نمبر پرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے6پوزیشنز حاصل کیں۔پنجاب گروپ آف کالجز نے پری انجینئرنگ بوائز میں پہلی ، پری انجینئرنگ گرلز میں پہلی اور تیسری، کامرس گروپ بوائز اورگرلز میں بھی تینوں پوزیشنز پنجاب گروپ آف کالجز کے نام رہیں۔ پری میڈیکل بوائز میں پہلی ، پری میڈیکل گرلز میں دوسری، جنرل سائنس بوائز میں تیسری ، جنرل سائنس گرلزمیں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئرمین سیکنڈری بورڈ لاہور محمد اسماعیل چودھری نے گزشتہ شام ایک پریس کانفرنس کے دوران انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2016ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل، سیکرٹری بورڈ لاہور ریحانہ الیاس، قیصر ورک اور لاہور بورڈ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ نتائج کے اعلان اور پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دینے کے لئے ایوان اقبال لاہور میں آج صبح تقریب منعقد ہوگی ۔پنجاب کالج آف سائنس فیروزپور روڑ کے عبید اللہ محمد نعیم نے1100نمبرز میں سے1054نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن، پاک ترک سکول کے عثمان خالد1052نمبر لئے ،تیسری پوزیشن پر تین امیدوار سر فہرست رہے جس میں پنجاب کالج آف سائنس کے محمد عمر حسن اور پنجاب کالج فار وویمن مسلم ٹاؤن کی صبغت اللہ انور اور کیپس کالج کے احمد ضیاء نے1025نمبر حاصل کئے۔اسی طرح پری انجینئرنگ بوائز میں پنجاب کالج کے عبید اللہ کی اوور آل کی طرح پوزیشن قائم رہی دوسری پر عثمان خالد اور تیسری پر احمد ضیاء۔ پری انجینئرنگ (گرلز) میں پنجاب کالج فار وویمن 27-Cنون ایونیو مسلم ٹاؤن ،لاہور کی صبغت اللہ نے1045نمبر لیکر اوور آل کے ساتھ لڑکیوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری1041نمبر لیکر مناہل رضا اور1039نمبر لیکر پنجاب کالج کی میکایلی اکائشی نے تیسری پوزیشن۔ پری میڈیکل(بوائز) میں1045نمبر لیکرمحمد عمر حسن نے پہلی پوزیشن، جی سی یونیورسٹی کے تجمل حیات نے1042نمبر لیکردوسری، جی سی یونیورسٹی اور پاک ترک سکول کے حافظ سہیل اشرف،توصیف الرحمان نے1041نمبر لیکر تیسری پوزیشن، پری میڈیکل گروپ (گرلز) میں کپس کی رحما ملک نے1043نمبر لیکر پہلی دانیہ جمیل نے1042نمبر لیکر دوسری پنجاب کالج فار وویمن مسلم ٹاؤن کی در نجف اور عین الحق اور کپس کی ملیحہ زبیر چاولہ نے1041نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جنرل سائنس گروپ (بوائز) میں جی سی یونیورسٹی کے حمزہ بیگ نے1022نمبر لیکر پہلی حافظ محمد احمد نے1020نمبر لیکر دوسری اور پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی مسلم ٹاؤن کے محمد زید نے1017نمبر لیکر تیسری پوزیشن اسی طرح جنرل سائنس گرلز گروپ میں کنیئرڈ کالج کی خدیجہ کامران نے1022نمبر لیکر پہلی پنجاب کالج فار وویمن مسلم ٹاؤن کی آمنہ اقبال نے1015نمبر لیکر دوسری اور اسی کالج کی ثمین مہتاب نے1014نمبر لیکرتیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ(بوائز) میں پنجاب کالج آف کامرس کے محمد حارث نے1004نمبر لیکر پہلی، محمد عمر نے1003نمبر لیکر دوسری اور سید منیب علی نے992نمبر لیکر تیسری پوزیشن اسی طرح کامرس گروپ(گرلز) میں پنجاب کالج فار وویمن مسلم ٹاؤن کی کرن اعجاز نے1010نمبر لیکر پہلی، عیشا فاطمہ نے1008لیکر دوسری اور افنان زبیر نے993نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر کامیابی حاصل کی ہے۔ آرٹس گروپ میں جی سی یونیورسٹی کے شاہنواز نے965نمبر لیکر پہلی، پرائیویٹ امیدوار رایان عبد الخالق نے953نمبر لیکر دوسر اور جی سی یونیورسٹی کے محمد اسحاق نے935نمبر لیکر تیسری پوزیشن ، آرٹس گروپ (گرلز) میں پرائیویٹ امیدوار لبنیٰ بنیاد نے998نمبر لیکر پہلی، کوئین میری کالج کی ام لیلیٰ نے985نمبر لیکر دوسری اور پرائیویٹ رمضہ کنول نے974نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -