دشمن ہماری آزاد ی اورسی پیک کے خلاف اکٹھے ہورہے ہیں ،لیاقت بلوچ

دشمن ہماری آزاد ی اورسی پیک کے خلاف اکٹھے ہورہے ہیں ،لیاقت بلوچ

  

لاہور(این این آئی )جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا کہ دشمن پاکستان کی آزاد ی اور پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے خلاف اکٹھے ہورہے ہیں، آج عالم اسلام کا اتحاد ناگزیر ہے وگرنہ اسلام دشمن استعماری قوتیں ایک ایک کر کے سب پر حملہ آور ہوں گے اور ذلت اور رسوائی کے منظر بڑھتے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کہاکہ لاہور سلاٹر ہاؤس اور اجتماعی قربانی مراکز اور جماعت اسلامی و الخدمت فاؤنڈیشن کے قربانی کی کھالوں کے کیمپوں اور چمڑہ منڈی کے مرکزی کیمپ کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم ، کشمیریوں کو نماز عید کی ادائیگی اور اجتماعات سے روکنے سے بھارتی مکروہ سیکولر چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ کشمیر اور بنگلہ دیش میں بھارتی حکمرانوں کے ایما پر مظالم، سفاکی ، انسانیت اور جمہور دشمنی کا عالمی برادری نوٹس لے ۔ انہوں نے کہاکہ حالات کی ستم ظریفی ہے کہ بنگلہ دیش اور کشمیر میں کلمہ کے رشتہ کی بنیاد پر قربانیاں دی جارہی ہیں ۔ دشمن پاکستان کی آزاد ی اور پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے خلاف اکٹھے ہورہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -