ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مہمند ایجنسی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مہمند ایجنسی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

  

لاہور ( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مہمند ایجنسی میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے کا مذموم عمل کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنا ہو گا۔دہشت گردوں کو تحفظ دینے والے حکمرانوں نے پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔ اگر پاک فوج بروقت آپریشن کا فیصلہ نہ کرتی تو آج مٹھی بھر دہشتگرد ریاست پاکستان پر مسلط ہو جاتے۔انہوں نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزید :

صفحہ آخر -