53 سرکاری کالجوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کی فہرستیں آویزاں

53 سرکاری کالجوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کی فہرستیں آویزاں

  

لاہور(خبرنگار) لاہور کے 53 سرکاری کالجوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کی فہرستیں آویزاں کر دی گئیں ہیں۔ لاہور میں 518 کالج ٹیچرز انٹرنیز بھرتی کیے گئے ہیں۔لڑکیوں کے 34 جبکہ لڑکوں کے 19 سرکاری کالجوں میں فہرستیں لگائی گئی ہیں۔لاہور کے سرکاری کالجوں میں 518 کالج ٹیچرز انٹرنیز بھرتی کیے گئے ہیں۔ کالج ٹیچرز انٹرن کے انٹرویوز دینے والے اْمیدوار فہرستیں متعلقہ کالجز کے نوٹس بورڈ پر دیکھ سکتے ہیں۔ تمام کالجوں کے پرنسپلز نے حتمی فہرستیں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کررہے ہیں۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی ہدایات کے مطابق کالج ٹیچرز انٹرنیز کی بھرتیوں میں شکایات اور اعتراضات کی درخواستیں 19 ستمبر تک وصول کی جائیں گی۔ پنجاب حکومت نے سرکاری کالجوں میں ان عارضی اساتذہ کو سات مہینے کے لیے بھرتی کیا ہے اور ان کی ماہانہ تنخواہ 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -