شام، امریکہ اور مخالف گروپوں کیلئے جاسوسی کا الزام، داعش نے 19افراد ذبح کر ڈالے
دمشق (ویب ڈیسک)شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش نے یرغمال بنائے گئے 19 شامی شہریوں کو نہایت بے رحمی کے ساتھ قربانی کی جانوروں کی طرح الٹے لٹکا کر ذبح کردیا اور قتل عام کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے تاکہ مخالفین کو خوف زدہ کیا جاسکے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ نے داعش کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج کے مناظر کو دکھانے سے گریز کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عید الاضحٰی کے پہلے روز شام میں داعشی جنگجوؤوں نے قیدیوں کے سرخ لباس میں ملبوس 19 یرغمالیوں کو ایک عمارت میں پہنچایا جہاں انہیں قربانی کے جانوروں کی طرح الٹا لٹکایا گیا۔بعد ازاں سفید کپڑوں میں ملبوس داعشی قصابوں نے انہیں ذبح کر ڈالا۔دہشت گردوں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عید کے روز ذبح کیے گئے شامی امریکا اور ان کے مخالف گروپوں کے لیے جاسوسی کرتے رہے ہیں۔