بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کررہا ہے: حافظ سعید

بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کررہا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ سعید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر گزشتہ سات دہائیوں سے حل طلب ہے۔وزیر اعظم ہر سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہیں لیکن اقوام متحدہ گونگی بہری بن چکی ہے۔کشمیریوں کا خون بہہ رہا ہے اور اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش ہیں۔بھارت کشمیر کی تحریک کو دبانے کیلئے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرتا ہے۔ان حالات میں وزیر اعظم نواز شریف اعلان کریں کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب نہیں کریں گے اور کشمیریوں کی بھر پور مدد و حمایت کریں گے۔کشمیریوں کی مذہبی آزادی صلب کی گئی ہے،انہیں عید کی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہزاروں مردو خواتین نے انکی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف امریکہ کے دورے پر جارہے ہیں اور اس حوالہ سے بھر پور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔وہاں ہمیشہ کی طرح پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا جائے گا۔کشمیر کا مسئلہ نواز شریف امریکا میں اٹھانا چاہتے ہیں ۔امریکا مسئلہ کشمیرو فلسطین کے حل کے لئے کبھی بھی کردار ادا نہیں کرے گا ۔انہوں نے دنیا میں اپنے نظام بنائے اور کشمیر و فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے مسلمانوں کے قتل کے منصوبے بنائے ۔یہودی و صلیبی دنیا میں ابلیس شیطان کے نمائندے اور مسلمان اللہ کے نمائندے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کا بائیکاٹ کریں اور اعلان کریں کہ اقوام متحدہ کشمیر میں بہنے والے خون پر خاموش ہے ۔آزادی کشمیر کے لئے کردار ادا نہیں کر رہی ۔سات دہائیوں سے مسئلہ کشمیر حل طلب ہے اورہم ہرتقریر میں کشمیر کی بات کرتے ہیں ۔وہاں آج بھی خون بہہ رہا ہے۔عید کے ایام میں کرفیو نافذ اور مساجد و عید گاہیں بند تھیں۔اب وقت ہے حکومت کہہ دے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن مدد کریں گے۔کشمیری پاکستان کا پرچم اٹھا رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -