امریکہ پاکستان میں ڈرون حملے سے ہلاک اطالوی کے ورثاء کو معاوضہ دینے پر رضامند

امریکہ پاکستان میں ڈرون حملے سے ہلاک اطالوی کے ورثاء کو معاوضہ دینے پر رضامند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن/روم( اے این این ) امریکی انتظامیہ نے پاکستان میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے اطالوی امدادی کارکن کے خاندان کو 12 لاکھ ڈالر معاوضہ دے گی۔ 37سالہ جیوانی لو پورٹو القاعدہ کی قید میں تھے جب 2015 میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ان کی ہلاکت ہوئی تھی۔ اس حملے میں ایک امریکی امدادی کارکن کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اطالوی کارکن کے خاندان کو معاوضہ ادا کرنے کے فیصلے کے حوالے اس ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس امریکی صدر اوباما نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ دونوں امدادی کارکنوں کی ہلاکت امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہوئی تھی اور انھوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے کہا تھا کہ یہ حملہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں موجود القاعدہ کے ایک ٹھکانے پر کیا گیا تھا اور امریکہ کو اس بات کی خبر نہیں تھی کہ وہاں سویلین بھی موجود ہیں۔ اطالوی اخبار لا ریپبلیکا اور برطانوی اخبار اخبار گارڈین نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حکومت اور جیوانی لو پورٹو کے خاندان کے درمیان ہونے والے معاہدے میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ان کی ہلاکت پاکستان کی سرزمین پر ہوئی تھی۔ جیوانی لو پورٹو کو 2012 میں پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ملتان سے اغواء کیا گیا تھا جہاں وہ ایک امدادی ادارے کے ساتھ کام کر رہے تھے۔واضح رہے کہ قبائلی علاقوں میں کئے گئے امریکی ڈرون حملوں میں کئی بے گناہ پاکستانی بھی مارے گئے گئے ڈرون حملوں پر ایک غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق 2004 میں امریکہ نے پاکستان میں ڈرون حملے شروع کیے اور اب تک کیے جانے والے حملوں میں مجموعی طور پر چار ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 200 بچے بھی شامل ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -