علامہ اقبال ٹاؤن سے 4دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد، اہم سرکاری عمارتوں کے نقشے برآمد

علامہ اقبال ٹاؤن سے 4دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد، اہم سرکاری عمارتوں کے ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر) انسداد دہشت گردی فورس نے لاہورمیں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4مبینہ دہشت گردوں کو گر فتار کرکے انکے قبضے سے دھماکہ خیزموادبھی برآمد کر لیا ۔ پو لیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن سے نثار احمد ‘تصور امین ‘سید عبد العلیم اور حیفظ الر حمن نامی 4دہشت گردوں کو گر فتار کیا ہے جن کا تعلق داعش سے ہے وہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگرشہر وں میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے ان کے قبضے 2کلودھماکہ خیز مواد ‘خود کش جیکٹ میں استعمال ہونیوالے دیگر سامان اور اہم سر کاری عمارتوں کے نقشے بھی بر آمدکیے ہیں جسکے بعد مذکورہ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کرد یا ہے جہاں ان سے مزید انکشافات اور گر فتاریوں کی توقع ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -