ٹیم کو پہلی پوزیشن دلانے پر مصباح الحق مبارکباد کے مستحق ہیں ،سرفراز احمد

ٹیم کو پہلی پوزیشن دلانے پر مصباح الحق مبارکباد کے مستحق ہیں ،سرفراز احمد

  

کراچی(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھااور ٹیسٹ ٹیم کو پہلے نمبر پر لانے پر انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں ، دنیا بھر میں آفریدی کا کوئی متبادل نہیں ہے اگر وہ ٹیم میں واپس آئے تو انہیں ضرور خوش آمدید کہوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ ٹی 20 میں جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی میری کوشش ہے کہ جو کچھ بڑوں سے سیکھا وہ جونیئرز کو بتاؤں اور پوری ٹیم کو آگے لے کر جاؤں۔کسی بھی سیریز کے دوران ایک میچ جیت کر بالکل آرام نہیں کریں گے اور لڑکوں کو یہ بات باور کرائیں گے کہ ہم نے غافل نہیں ہونا کیونکہ ٹی 20 میں اگر 10 منٹ بھی مخالف ٹیم کومل جائیں تو پانسہ پلٹ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کاکول اکیڈمی میں کھلاڑیوں نے بہت زیادہ محنت کی جس کے باعث ہماری فٹنس بہترین رہی ٹی ٹوئنٹی میں اگر فیلڈنگ اچھی ہو تو کسی بھی ٹیم کو ہرایا جاسکتا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -