آئی سی سی 21ستمبر کو لاہور میں تقریب منعقد کریگی

آئی سی سی 21ستمبر کو لاہور میں تقریب منعقد کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل لاہور میں ایک تقریب منعقد کر رہی ہے جس میں کونسل کی طرف سے کپتان مصباح الحق کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی دی جائے گی۔ آئی سی سی کی تقریب 21ستمبر کو صبح ساڑھے دس بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹرافی پیش کریں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ سسٹم 2003میں متعارف کروایا تھا اور پاکستانی ٹیم نے پہلی دفعہ مصباح الحق کی قیادت میں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔