استعماری قوتیں دین اسلام کی سر بلندی سے خوفزدہ ہیں، مولانا عبدالقیوم

استعماری قوتیں دین اسلام کی سر بلندی سے خوفزدہ ہیں، مولانا عبدالقیوم

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ممتاز عالم دین مصنف اور شعلہ بیان مقرر مولانا عبدالقیوم حقانی نے کہا ہے کہ استعماری قوتیں دین اسلام کی سربلندی سے خوف زدہ ہے مدارس جو اسلام کے قلعے ہیں پاکستانی حکمران اغیارواستعماری قوتوں کی ایماء پر انہی اسلامی قلعوں مدارس کے خلاف مختلف حیلے بہانوں سے کاروائیوں میں لگے ہوئے ہیں لیکن پاکستان میں فرینگیوں کے کے ایجنٹ حکمرانوں کے مدارس کے خلاف کاروائیوں کے ناپاک عزائم کبھی اور کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے غیرت کا تقاضہ ہے کہ پاکستانی عوام سمیت پوری امت مسلمہ استعماری ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہوجائے اور امت مسلمہ کا اتحاد ہی استعماری قوتوں کے عزائم خاک میں ملاسکتی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے مدرس حق چاریار زنڈو بانڈہ نوشہرہ میں دستاربندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے ضلعی امیر مفتی محمدسجاد، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمدالیاس خان اور تحصیل نوشہرہ کے امیرسیداکبر علی شاہ نے بھی خطاب کیا مولانا عبدالقیوم حقانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری امت مسلمہ اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے وقت ہم سے تقاضا کررہا ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان متحد ہوکر اپنے صفوں میں اتحاد پیدا کریں اگر امت مسلمہ نے اتفاق اور اتحاد سے کام نہ لیا تو پوری دنیا سمیت پاکستان میں استعماری قوتیں اور ان کے ایجنٹ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی سربلندی کی ذمہ داری صرف اور صرف علماء کرام، فضلا ، حفظاء پر موقوف نہیں بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کا فریضہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران ہوش کے ناخن لے اور اغیار کے بغل سے نکل کر اسلام کے قلعوں مدارس اور مدریسین سمیت مدارس کے طلباء کے خلاف کاروائیوں سے باز آجائیں آج اگر پاکستان کے عوام آزادی کی فضاء میں سانسیں لے رہے ہیں تو یہ بھی برصغیر کے علماء حق کے مرہون منت ہے اگر اس کے علماء اور مدارس میں پڑھنے والے طلباء نے تحریک آزادی میں حصہ نہیں لیاہوتا تو ہمیں یہ آزادی نصیب نہیں ہوتی اور ہم غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوتے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -