وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا عوام ایکسپریس حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم کااظہار

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا عوام ایکسپریس حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج ...

  

پشاور( پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو ملتان کے قریب حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبرو استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ا نہوں نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دیا بھی کی۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے لوئر دیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پرانتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے پی ٹی وی پشاور سنٹر کے جنرل مینجر اورنگزیب آفریدی کے بھائی کی وفات پر بھی انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ا للہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔آمی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -