ڈیرہ ،قبرستان موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے دو کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد

ڈیرہ ،قبرستان موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے دو کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کے ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ایس ایچ او پہاڑ پور عابد اقبال نے دوران چیکنگ قبرستان موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار سے دو کلوسے زائد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر ایس ایچ او پہاڑ پور عابد اقبال نے پولیس نفری کے ہمراہ چیکنگ کے دوران ایک موٹرسائیکل سوار پرویز سلیم ولد عبدالعزیز سکنہ رنگپور کو روکا موٹرسائیکل کے ہینڈل کے ساتھ بندھے لفافے سے 2020گرام چرس برآمد کرلی ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -