چارسدہ ،قبرستان تنازعہ پر فائرنگ میں 1 جاں بحق ،4 زخمی

چارسدہ ،قبرستان تنازعہ پر فائرنگ میں 1 جاں بحق ،4 زخمی

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) حاجی آباد چوک میں قبر ستان کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ۔ ایک جاں بحق چار افراد زحمی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹگرام کے حدود حاجی آباد میں سابقہ دشمنی اور قبر ستان کے تنازعہ پر فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں ایک شحص منیر خان ولد فرے خان سکنہ کر کنی بٹگرام موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد مرو خان ، ذاکر اللہ پسران شہباز خان اور شعیب ، کاشف پسران ذاکر اللہ ساکنان کھنڈرے شبقدر زحمی ہو گئے ۔ پولیس نے مجروح مرو خان کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان ہمایون ولد تحمید ، کاشف ولد منیر ، وسیم ولد مکم ، باعث ولد خان محمد ، طاہر ولد بیت اللہ ، بہادر ولد محبوب ، غفار عظمت ولد نعمت اور شکیل ولد الماس ساکنان کھنڈرے کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -