جندول ،منڈا مہاجر کیمپ کی اراضی مالکان کو حوالے کرنے کا مطالبہ

جندول ،منڈا مہاجر کیمپ کی اراضی مالکان کو حوالے کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل منڈہ کے قومی مشران اور طور قلعہ مہاجر کیمپ کے زمین مالکان نے حکومت سے مہاجرین کی رخصتی اور مہاجر کیمپ کی زمین مالکان کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، گذشتہ روز گاؤں مندیزوں میں مولانا ضیاء الحق حیدری کی سربراہی میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام مندیزی،مولایان صاحبان،شلمانی،پاچہ گا ن،خانان اور موسیٰ خیل کے مشران اور طور قلعہ کیمپ کے زمین مالکان ملک شاہ عزت خان، فضل ودود، شیر بہادر خان ،مسل خان،محمد زمان خان ،مولانا امین اللہ ،حاجی امان اللہ،محمد سلیم، محمد نعیم ،محمد وہاب،حاجی نظیر جان،خان رسول،شاہ محمد خان،مفتی سعید نواب وغیرہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے 1979میں 300ایکڑ اراضی دو سالہ معاہدہ پر افغان مہاجرین کی عارضی آباد کاری کیلئے حکومت کو دی تھی اور 1995تک تحصیلدار منڈہ انہیں لیز کی رقم ادا کرتا رہا مگر بعد میں رقم دینا بند کر دیامشران کا کہنا تھا کہ 2015میں حکومت نے مذکورہ زمین کے 41کنال رقبہ پر مالکان کیساتھ مشاورت کئے بغیر بجلی گریڈ کے تعمیر کی منظوری دی تھی جس پر زمین مالکان نے پچھلے سال احتجاج اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے موقف ظاہر کیا کہ فوری طور پر مہاجر کیمپ کی زمین خالی کر کے مالکان کو حوالہ کی جائے جس کے بعد انتظامیہ نے زمین مالکان کے ساتھ مذاکرات کر کے فیصلہ کیا کہ مذکورہ زمین کے 41کنال رقبہ پر حکومت مناسب قیمت ادا کر کے گریڈ تعمیر کرے گی اور باقی زمین مہاجرین سے خالی کرا کے مالکان کو واپس کر دی جائے گی جسے زمین مالکان نے قبول کیا تاہم ایک سال گذرنے کے بعد بھی انتظامیہ مہاجرین کو نکالنے میں ناکام ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کیساتھ ان کا معاہدہ صرف دو سال کا تھا جبکہ بغیر معاہدہ کے تجدید کے مہاجرین گذشتہ 34سالوں سے ان کی قیمتی زمین پر رہتے چلے آرہے ہیں انہوں نے مرکزی و صوبائی حکومت سے فوری طور پر زمین خالی کرا کے مالکان کو حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ زمین پر حکومت کو گریڈ کے تعمیر کی اجازت نہیں دینگے اور کیمپ کی زمین کو مہاجرین سے زبردستی خالی کر لینگے اور اگر اس سلسلہ میں کچھ بھی نقصان ہواتو ساری ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔