کوتوالی پولیس کا قماربازی کی محفل پر چھاپہ8 قمار بازگرفتار
پشاور(کرائمزرپورٹر)پشاور(کرائمزرپورٹر)کوتوالی پولیس کا قماربازی کی محفل پر چھاپہ8 قمار بازگرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کوتوالی نور حیدر کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ملک اقبال نامی شخص کے حجرے میں قمار بازی کی محفل سجی ہوئی ہے جس پر انہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف 8 قماربازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلات قمار بازی،تاش کے پتے اسلحہ اور داؤ پر لگی ہوئی 14 ہزار کی نقدی برآمد کر کے قمار بازوں کے خلاف مقدمات درج کر دئیے گئے ہیں۔