شیر گڑھ اشتہاریوں کی گرفتاری کے دوران پولیس مقابلہ میں ایس ایچ او جاں بحق ، ہیڈ کا نسٹیبل زخمی

شیر گڑھ اشتہاریوں کی گرفتاری کے دوران پولیس مقابلہ میں ایس ایچ او جاں بحق ، ...

  

شیر گڑھ(نامہ نگار)تھانہ خرکی کے حدود اشتہاریوں پر چھاپے کے دوران پولیس مقابلے میں ایس ایچ او شہید ،ہیڈ کانسٹیبل شدید زخمی مقابلے میں ایک اشتہاری مارا گیاجبکہ دوسرا گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ خرکی پولیس کو جمعہ کے روز صبح اطلاع ملی کہ مردان پولیس کو قتل،اقدام قتل اور دیگر جرائم میں مطلوب اشتہاری خالدشاہ،ناصرشاہ پسران میر اکبر شاہ سکنہ جنگیر کٹی گڑھی اپنے چچانسیم ولد سپین کے گھر واقع الو جیوڑ 60 ہزار پل حدود پولیس تھانہ خرکی(اکرام پور) میں موجود ہے جس پر تھانہ خرکی کے ایس ایچ او فضل مالک خان نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ لگایاپولیس کو دیکھتے ہی اشتہاریوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی فائرنگ سے ایس ایچ او فضل مالک خان شدید زخمی ہوگئے جو فوری طور پر لوند خوڑ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے وہ تشویش ناک حالت میں مردان میڈیکل کمپلکس ریفر کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے اسی طرح ہیڈ کانسٹیبل فیاض باچہ گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا جو کہ فوری طور پر علاج کے لئے ایم ایم سی مردان منتقل کیا گیا اور پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اشتہاری خالد شاہ ولد میر اکبر شاہ گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ان کا دوسرا بھائی نا صر شاہ کو موقع پرگرفتار کر لیا گیا اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے شہید ایس ایچ او کی نماز جنازہ پولیس لائن مردان میں ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی مردان،ڈی پی او مردان،ایس پی اپریشن شفیع اللہ گنڈا پور اور پولیس کے دیگر اہلکاروں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد میں شہید کی میت کو اپنے ابائی گاوں شہباز گڑھی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک گیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -