ڈیرہ ،سنٹرل جیل میں سپرٹنڈنٹ جیل نے قیدیوں کیساتھ نماز عید ادا کی

ڈیرہ ،سنٹرل جیل میں سپرٹنڈنٹ جیل نے قیدیوں کیساتھ نماز عید ادا کی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سینٹرل جیل ڈیرہ میں نماز عید اداکی گئی ۔قیدیوں کے ہمراہ سپرٹینڈنٹ جیل بن یامین میانخیل و سٹاف نے نماز عید ادا کی ۔ سنٹرل جیل کے قیدیوں کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن ڈیرہ اور صوبائی وزیر مال خیبر پختونخواہ علی امین خان گنڈہ پور کی جانب سے علیحدہ علیحدہ قربانی کے لئے بیل دئیے گئے ۔ حکومتی ہدایات کے مطابق عید کے موقع پر تمام قیدیوں کو راشن دوگنا فراہم کیا گیا وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی جانب سے عید کے موقع پر قیدیوں کو دی جانے والی سزامیں ایک ماہ معافی سے سنٹرل جیل ڈیرہ کے 66قیدی مستفید ہوئے ۔ سپرٹینڈنٹ جیل کے مطابق ان قیدیوں میں ریاست کے خلاف اور دہشت گردی ایکٹ میں گرفتار ہونے والے افراد شامل نہیں ہوں گے ۔ ان کے مطابق عید کے تینوں دنوں قیدیوں کو قربانی کا گوشت فراہم کیا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -