تیمرگرہ ،ضلع ناظم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ
تیمرگرہ ( بیو ر و رپو رٹ )ڈسٹر کٹ نا ظم حاجی محمد رسول خان نے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال تیمرگرہ کادورہ کر کے گزشتہ روز سیاحتی مقام شین غر ٹریفک حا دثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ،اس موقع پر ڈسٹر کٹ نا ظم حاجی محمد رسول خان ،ڈسٹرکٹ کونسلرسیف اللہ،ویلج چےئرمین اخونزادہ تیمور شاہ اور دوسر ے منتخب نمایندگان کے ہمراہ 3بچوں سمیت شدید زخمی 5افراد کے وارڈز میں گئے ،انہو ں نے ہسپتال انتظا میہ کو مریضوں کی مفت اور بہترین علاج معالجہ کی ہد ایا ت کی ،جبکہ شدید زخمیوں کی ڈا کٹرز کے مشو ر ے کے مطابق سرکاری ایمبولینسز میں پشاور منتقل کر نے کے احکامات دئیے ، اس موقع پر گز شتہ روز حتی مقام شین غر ٹریفک حا دثہ میں زخمی ہو نے والے افراد کی جلد صحت یا بی اور جاں بحق افراد کی روح کی ایصا ل کے لے دعا کی ،واضح رہے کہ گزشتہ روز شین غرکے مقا م پر لینڈ کرو ز ر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے خوا تین اور بچوں سمیت 4افرادجاں بحق جبکہ 5زخمی ہو ئے تھے ۔