ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں ،ضلع ناظم ملاکنڈ

ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں ،ضلع ناظم ملاکنڈ

  

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )ضلع ناظم سید احمد علی شاہ نے کہاہے کہ ملاکنڈ کی ضلعی حکومت ڈینگی وائرس کے خاتمے اور مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس موذی وائرس کی روک تھام اور شہریوں کی صحت کی حفاظت میں کوئی غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی پہلے مر حلے میں ہسپتال انتظامیہ کو ڈسٹرکٹ فنڈز سے10 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے ڈینگی وارڈ کے معائنے اور مریضوں کی عیادت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعیم خان کے علاوہ چیئرمین ہیلتھ کمیٹی مہابت خان ممبران ضلع کونسل امجدعلی شاہ حاجی فدا محمد اور فرید خان بھی ان کے ہمراہ تھے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وکیل محمداور فوکل پرسن ڈینگی ڈاکٹر تنویر انعام نے ضلع ناظم کو ڈینگی وائرس اس کی روک تھام علاج معالجے کے علاوہ ہسپتال میں قائم میل و فیمیل مریضوں کیلئے ڈینگی کے خصو صی وارڈاور ان کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی انھوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ضلع بھر میں خصوصی ٹیموں کے ذریعے سپرے کیا گیا ہے جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ یونین کونسل بٹ خیلہ لوئر کے محلوں اکبر آباد میزارہ اور صبر شاہ میں گھر گھر فومیگ سپرے کے علاوہ نالیوں میں گرینائیل ڈالا گیا ہے جبکہ ہسپتال میں مفت ڈینگی ٹیسٹ کے علاوہ مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی جاہی ہیں ضلع ناظم نے اس موقع پر ڈینگی وارڈز کے انتظامات اور مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -