تھانہ ،ملاکنڈ کی سیاسی فضاء میں تیزی کا رحجان

تھانہ ،ملاکنڈ کی سیاسی فضاء میں تیزی کا رحجان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تھانہ (نمائندہ پاکستان) ملاکنڈ کی سیاسی درجہ حرارت میں تیزی کا رجحان۔تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کے رہنما اکتوبر میں ملاکنڈ کادورہ کریں گے۔ یکم اکتوبر کو مولانا فضل الرحمن ملاکنڈ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ 3 اکتوبر کو ANP کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان تھانہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اکتوبر کے مہینے میں انجینئر امیر مقام یا عابد شیر علی گریڈ سٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ کی سیاسی درجہ حرارت میں ان دنوں تیزی کا رجحان ہے۔ ۔اب یکم اکتوبر کو جے یو ائی (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمنٰ سخاکوٹ میں پیغام امن اور استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کے لئے ملاکنڈ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔اس کانفرنس میں جے یو ائی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری، وفاقی وزیر مواصلات اکرم خان درانی، صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان، نائب امیر مولانا عطاء الرحمان، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک اور دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔3 اکتوبر کو تھانہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان ایک شمولیتی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پی ٹی ائی کے ایک ضلعی رہنما کی اے این پی میں دوبارہ شمولیت کے لئے یہ تقریب منعقد کی جارہی ہے۔اس پروگرام میں اے این پی کے مرکزی جنر ل سیکرٹری میاں افتخار حسین، صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی، صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک ، سابق صوبائی وزیر جنگلات واجد علی خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینٹر زاہد خان اور دیگر رہنما وں کی شرکت متوقع ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں تھانہ میں گریڈ سٹیشن کا افتتاح وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام یا وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کریں گے۔ پی ٹی ائی کے چیر مین عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سوات موٹروے کے افتتاح کے موقع پر تھانہ میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کر چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی ملاکنڈ کے ضلعی صدر احمد علی شاہ باچہ کے رہائشگاہ پر ورکرز کونشن کا انعقاد کر چکی ہے۔جس میں پی پی پی کے صوبائی ارگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے حصہ لیا تھا۔ جبکہ دوسرا کنونشن تھانہ میں عنقریب متوقع ہے۔مسلم لیگ (ن) تھانہ میں شمولیتی جلسہ منعقد کرچکی ہے۔ جس میں وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے شرکت کی تھی۔ دیگر سیاسی پارٹیاں بھی اپنے کارکنوں سے رابطے کے لئے مختلف پروگرامات منعقد کر رہی ہے۔