سیا ست کو عبادت کے جذبے کرنا انکی زندگی کا مشن ہے، اسد قیصر

سیا ست کو عبادت کے جذبے کرنا انکی زندگی کا مشن ہے، اسد قیصر

  

صوابی(بیورورپورٹ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ سیاست خدمت کا دوسرا نام ہے ان کی سیاست کا بنیادی مقصد لوگوں کے حقوق کا مداوا کر کے ان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع ٹھنڈ کوئی اور یوسفی صوابی سمیت مختلف مقامات پر بڑے شمولیتی اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فضل کریم ،محمد کریم ،ظاہر نواز خان ،زیول نواز اور جوہر براخان خیل سمیت علاقے کے درجنوں افراد نے اے این پی سمیت مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر عمران خان اور اسد قیصر کی قیادت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ناظم تحصیل ٹوپی سہیل یوسفزئی اور انورحقداد خان بھی اس موقع پر موجود تھے ان اجتماعات سے عبدالخالق خان ،محمد رفیق خان اور عبدالستار خان کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ وہ سیاست کو کمائی کا ذریعہ بنانے کے ثعل پر لعنت بھیجتے ہے انہوں نے کہا کہ وہ سیاست پیسہ کمانے کے لئے نہیں بلکہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت انسان ان سے کوتاہی تو ہو سکتی ہے مگر وہ علاقے کے عوام کے مفادات پر ہر گز سودا بازی نہیں کر یں گے انہوں نے کہا کہ عوام پوری طرح باشعور ہیں اور وہ بہترین محتسب ہیں ۔سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ انہوں نے ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچا کر لوگوں میں احساس محرومی ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں نئی سڑکوں کا ایک نیٹ ورک قائم کرکے پسماندگی کو ختم کرکے دم لے گے۔انہوں نے واضح کیا کہ میگاپراجیکٹس کی تکمیل سے ایک نیا صوابی ابر کر سامنے آئے گا ۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ لوگ اقتدار میں آکر عوام سے دورہو جاتے ہیں اورعوام سے تعلق کم کر لیتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ عوام سے ان کا قریبی تعلق ہے اور ان کا مسلسل عوام سے رابطہ اور تعلق ہے انہوں نے کہا کہ صوابی کو پہلی بار سپیکر ،سینئر وزیر ،اور سنیٹر کے عہدے مل ہیں ورنہ اس سے پہلے ادوار میں صرف جیل خانہ جات اور زکوٰاۃ کی وزارتیں صوابی کو دی گئی ۔سپیکر نے کہا کہ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں ہمیشہ دل کھول کر فنڈز دیئے اور فنڈز کے بارے میں کسی بھی علاقے سے کوئی امتیازروا نہیں رکھا انہوں نے کہا کہ انہوں نے تقریباًہرعلاقے میں بجلی کے الگ الگ فیڈر منظور کئے ہیں اور ہر محلے اور علاقے میں بجلی کے ٹرانسفارمر دیئے ہیں ۔قبل ازیں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر کو فخر صوابی کا خطاب دیا اور کہا کہ سپیکر اسد قیصرنے علاقے میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں جس کے باعث لوگ جوق ترجوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -