مسلم لیگ(ن) آئنداہ انتخابات میں جیت کر تمام صوبوں میں حکومت بنائیگی ، اسحاق ڈار

مسلم لیگ(ن) آئنداہ انتخابات میں جیت کر تمام صوبوں میں حکومت بنائیگی ، اسحاق ...

  

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فرانسیسی تھنک ٹینک اورسیاسی قیادت پاکستان کی معاشی ترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اورپاکستا ن میں معاشی اصلاحات اوردوستانہ سرمایہ کاری ماحول کی بنا پر فرنچ بزنس کمیونٹی سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں (ن) لیگی تنظیموں کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کے جارہے ہیں ،(ن) لیگی کارکنان ہی ہمارا سرمایہ ہیں ، ان خیالات کااظہار انہوں نے ایڈوائزری کونسل یورپ کے چیئرمین شمروز الٰہی گھمن ، نائب صدر حاجی مزمل حسین کی قیادت میں پاکستانی اوورسیز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں سے پاکستان میں تیز ی سے ترقی ہورہی ہے معیشت مستحکم ہوئی ہے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں جو کامیاب اقتصادی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہروں اور دیہاتوں میں جتنے ترقیاتی کام آج ہورہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی وفاقی حکومت میاں نوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کے لیے پاور پراجیکٹ لگارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام نے حالیہ ضمنی الیکشن میں آئینہ دکھا دیا ہے ترقی اورخوشحالی کے سفر میں پوری قوم مسلم لیگ (ن) کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ہماری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی اور 2018 کے الیکشن میں بھی واضح مارجن سے جیت کر چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

اسحاق ڈار

مزید :

پشاورصفحہ اول -