گورنر پنجاب کا پروفیسر حسین سحر کے انتقال پر دکھ کا اظہار
ملتان(سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجو انہ نے اردو اور پنجابی زبان کے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر، نقاد ، مترجم اور ماہر تعلیم پروفیسر حسین سحرکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ گورنر پنجا ب نے مزید کہا کہ پروفیسر حسین سحر کی علمی و ادبی خد ما ت قا بل تحسین ہیں اور انہیں ہمیشہ یا د رکھا جائے گا .