گھنٹہ گھر اور قلعہ چڑھائی کے کلاک کئی ہفتوں سے خراب

گھنٹہ گھر اور قلعہ چڑھائی کے کلاک کئی ہفتوں سے خراب

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) ضلعی حکومت اور پی ایچ اے حکام کی عدم توجہی کے باعث گھنٹہ گھر کلاک اور قلعہ چڑھائی کی طرف بنائی جانے والی کلاک پچھلے کئی ہفتوں سے خراب ہیں اور پی ایچ اے کے زیر انتظام کلاک کی دیکھ بھال نہ ہونے سے کلاک پودوں سے چھپ کر رہ گئی ہے ضلعی حکومت نے گھنٹہ گھر کی تاریخی کلاک کی مرمت کا ٹاسک راڈ و کمپنی کو سونپا (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

تھا اور مذکورہ کمپنی نے گھنٹہ گھر کلاک کو چالو کر دیا مگر اب پچھلے کئی ہفتوں سے گھنٹہ گھر کا تاریخی کلاک خراب ہے اور ضلعی انتظامیہ نے کلاک کی مرمت کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے جبکہ دوسری طرف پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی طرف سے قلعہ کہنہ چڑھائی پر قلعہ کی خوبصورتی کو دوبارہ کرنے کیلئے پھولوں کے جھرمٹ میں خوبصورت کلاک نصب کیا تھا جو کہ آئے روز خراب رہتا ہے اب پی ایچ اے کی عدم توجہی کے باعث کلاک کے اردگرد بڑے بڑے پودے اگ آئے ہیں اور ان کی تراش خراش نہ ہونے سے کلاک چھپ گیا ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے حکام کی بے حسی پر شدید تنقید کی ہے۔

کلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -