مخالفین عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، شیر علی گورچانی

مخالفین عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، شیر علی گورچانی

  

جام پور (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ ناکامی و نامرادی ہمارے مخالفین کا مقدر ہے ٗ ضلع راجن پور کی عوام نے بالغ نظری کا ثبوت دیتے ہوئے مخالفین کے عزائم خاک میں ملادیئے اب یہ ٹولہ اپنی خفت مٹانے کے لئے الزام برائے الزام کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی رہائش گاہ ’’گورچانی ہاؤس ‘‘میں حاجی پور ٗ محمد پور دیوان اور جام پور سے تعلق رکھنے والے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ داجل کا ایشو الحمد اللہ میری کوششوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے حل کردیا اب زبانی جمع خرچ میں اپنا ثانی رکھنے والے لوٹے سیاستدان کریڈٹ لینے کے لئے طرح طرح کی تاویلیں پیش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صرف دو ہفتوں میں داجل کامسئلہ حل کرانا میرے لئے چیلنج تھا الحمداللہ عوام کے تعاون سے ہم یہ مسئلہ حل کرانے میں کامیاب ہوئے ۔ ملاقات کرنے والے وفودمیں ضیاء بھٹی ٗ جام سرمد ٗ کامران جاوید ٗ ملک سجاد حسین ببر ٗ فاروق گوپانگ ٗعبدالاحد بھٹی ٗ بلاول میرانی اور نجم بھٹی بھی شامل تھے۔

شیر علی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -