مخدوم شاہ محمود قریشی، عامر ڈوگر کی جناح پارک جھولا حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے گھر آمد، ورثا سے تعزیت

مخدوم شاہ محمود قریشی، عامر ڈوگر کی جناح پارک جھولا حادثہ میں جاں بحق ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے جناح پارک میں جھولے کے حادثے میں نوجوان علی حسن کی المناک موت قابل افسوس (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

ہے ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم کے ورثاء کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ شدید زخمی افراد کے علاج معالجہ پر پوری توجہ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں مرحوم علی حسن انصاری کے گھر جاکر اظہار تعزیت کرنے کے موقع پر کیا ۔ جبکہ ایم پی اے جاوید اختر انصاری ، سماجی رہنما شاہد محمود انصاری ، غلام نبی انصاری ، حاجی افضل انصاری ، حافظ محمد اعجاز ، یوسف انصاری ، اکبر علی انصاری ، جاناں محمد علی ، مبارک علی ، نعیم انصاری کونسلر و دیگر موجود ہیں مرحوم کے ورثاء نے اس موقع پرکہا کہ جناح پارک کا ٹھیکیدار بااثر ہے اور نوجوان کی مرگ کے حوالے سے ایف آئی آر کٹوانے کے حوالے سے راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے اور اسی طرح شاہ شمس پارک میں ٹھیکیدار کا عملہ لوگوں کے ساتھ ناروا رویہ رکھے ہوئے ہے ۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی اور ملک محمد عامر ڈوگر نے انہیں یقین دہانی دلاتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں اورر انہیں انصاف دلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -