جناح پارک جھولا حادثہ میں ملوث ملزموں کی آج عدالت پیشی‘ زیر حراست افسران وملازمین کے بیانات قلمبند‘رپورٹ آج وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائیگی

جناح پارک جھولا حادثہ میں ملوث ملزموں کی آج عدالت پیشی‘ زیر حراست افسران ...

  

ملتان( سپیشل رپورٹر) جناح پارک جھولا حادثہ میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا مذکورہ ملزمان میں ڈائریکٹر ایڈمن فنانس پی ایچ اے خرم جمیل ،لیاقت ،بابر(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

اور اکرم کو آج عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔دریں اثناء عید الاضحی کے دوسرے روز شاہ رکن عالم کے علاقے جناح پارک میں جھولا ٹوٹنے کے حادثہ کی انکوائری کیلئے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ تین رکنی تحقیقاتی ٹیم جس میں سیکرٹری لوکل گورئمنٹ پنجاب ،ڈائریکٹر جنرل پارکس ایند ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور اور ممبر سی ایم آئی ٹی شامل تھے نے گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس ملتان میں مذکورہ حادثہ کے گرفتا ر ذمہ دران پی ایچ اے افسر سمیت دیگر ملزمان کے زبانی وتحریری بیانات قلمبند کئے اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے خرم جمیل نے اپنی بے گناہی بارے انسپکشن ٹیم کو ٹھوس شواہد اور تحریری ثبوت فراہم کئے بعدازاں مذکورہ ٹیم نے جناح پارک جاکر ٹوٹنے والے جھولے سمیت جائے حادثہ کا بغور معائینہ کیا ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ انسپکشن ٹیم نے جناح پارک حادثہ کی رپورٹ مرتب کرلی ہے جو آج وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جائے گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -