عید تعطیلات کے بعد میپکو ریجن میں لوڈ شیڈنگ پھر سے شروع

عید تعطیلات کے بعد میپکو ریجن میں لوڈ شیڈنگ پھر سے شروع

  

ملتان،وہاڑی،نورپوررنگا(سٹاف رپورٹر+ نمائندگان) عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد میپکو ریجن میں لوڈشیڈنگ شروع کر دی گئی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے سے پورے ریجن میں سابقہ شیڈول کیمطابق لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی شہری علاقوں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میںآٹھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول بحال کیا گیا ہائی لاس فیڈرز (زیادہ بجلی چوری والے) فیڈرز پر(بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

10 سے 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ+نا مہ نگار کیمطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اکثر مساجد میں وضو کے لیے پا نی نا یاب ہو گیا جس سے نمازی اپنے گھروں سے وضو کرکے آئے جبکہ چند ایک نمازی نما زجمعہ کی ادائیگی سے محروم رہے جس پر عوامی وسماجی اور شہری حلقوں علی رضا، الطاف حسین ، عمران خان، فہیم علی ، بشارت علی، محمد اشرف، اکبر ڈوگر ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا حکام کی مبینہ غفلت لا پرواہی کی وجہ سے اکثر لو گ نما ز جمعہ ادا نہ کرسکے ۔نورپورنورنگا سے نمائندہ پاکستان کیمطابق مسلسل لائٹ کا جانا معمول بن گیا۔وزیر اعظم کے حکم کے باوجود عید کے دنوں میں لائٹ نہیں جاے گی لیکن صرف عید کے دن لائٹ رہ گئی تھی باقی دنوں میں لائٹ کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -