کراچی سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز مسافر کا سامان ساتھ نہ لائی شیخ زید ایئر پورٹ پر احتجاجی مظاہرہ

کراچی سے آنیوالی پی آئی اے کی پرواز مسافر کا سامان ساتھ نہ لائی شیخ زید ایئر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)کراچی سے رحیم یارخان آنے والی پی آئی اے کی فلائیٹ 40سے زائد مسافروں کاسامان ہمراہ نہ لائی مسافروں کا شیخ زید ایئر پورٹ پر پی آئی اے عملہ کے خلاف شدید احتجاج تفصیل کے مطابق گزشتہ روز (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
کراچی سے رحیم یارخان آنے والی پی آئی اے کی فلائیٹ نمبریPK 582 جس میں 48مسافر سوار تھے جب رحیم یارخان ایئر پورٹ پہنچی تو جہاز میں سوار 40مسافروں کاسامان ہمراہ نہ لائے جانے پر متاثرہ مسافروں نے شیخ زید ایئر پورٹ پر پی آئی اے حکام کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ مسافروں کا سامان خرد برد کرنے کی غرض سے پی آئی اے عملہ ہمراہ نہ لاتا ہے مسافروں نے مطالبہ کیا کہ غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔