ملتان کیلئے پوسٹ حج آپریشن 23ستمبر سے شروع ہوگا
ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان کے لئے پوسٹ حج آپریشن 23ستمبر سے شروع ہو گا ، پہلی حج پرواز کے تحت 189حجاج کرام کو صبح 4بجکر 25منٹ پر جدہ سے براہ راست ملتان اےئر پورٹ پہنچیں گے واضع رہے کہ پوسٹ حج آپریشن کے(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
تحت ملتان کے حج آپریشن 15اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگا ، جس کے ذریعے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5500حجاج کرام کو سعودی عرب سے ملتان لایا جائے گا ۔