ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ اقصیٰ کا والد گل فروش، ذاتی مکان تک نہیں

ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ اقصیٰ کا والد گل فروش، ذاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر )تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت مجموعی طور پر اور پری میڈیکل گروپ طالبات میں اول پوزیشن لینے والی بورے والا کی طالبہ اقصی ٰ کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہے‘ اقصیٰ کا والد صادق حسین جنازہ گاہ کے سامنے پھولوں کے ہاروں کاٹھیلہ لگاتا ہے‘ بڑی مشکل سے گزر بسر ہوتی ہے‘اقصی ٰ کی والدہ نے بتایا کہ ان کااپنا مکان بھی نہیں ہے‘ کچی آبادی میں عارضی طور پر قیام پذیر ہیں‘ شوہر صادق حسین کی آمدن اتنی کم ہے کہ گھر کا راشن بھی پورا نہیں ہوتا ‘ وہ شوہر کا ساتھ دیتی ہیں اور سلائی کڑھائی کرکے بچوں کو پڑھا رہی ہیں‘اقصیٰ نے بتایا کہ وہ سکالر شپ پر پنجاب کالج فار گرلز کنال والا بنگلہ بورے والا میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں‘ اقصیٰ نے بتایا کہ گھر کے حالات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ‘ انشااللہ وہ والدین کی سہارا بنیں گی ۔