عوام ایکسپریس حادثہ کی تحقیقاتی ٹیم کا جائے حادثہ کا دورہ انکوائری 19 ستمبر سے شروع ہوگی

عوام ایکسپریس حادثہ کی تحقیقاتی ٹیم کا جائے حادثہ کا دورہ انکوائری 19 ستمبر ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے ریلوے انکوائری کمیٹی نے حادثے کے مقام کا دورہ کیا‘ ذمہ داروں کے بیانات ریکارڈ کرکے پیر19ستمبر کو رپورٹ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور آئی جی ریلوے کو پیش(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کی جائے گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق عوام ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم نے ڈی ایس آفس کا دورہ کیا اور ڈی ایس ظفر اللہ کلوڑ‘ ڈی سی اوظفر حیات مروت‘ڈائریکٹر ویجی لینس صائمہ بشیر‘ڈی پی او شاہد رضا سے بھی ملاقات کی اور واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا‘واضح رہے کہ بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب ٹرین اورمال گاڑی کی ٹکرمیں 3افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔حادثے سے متعلق انکوائری سوموار19ستمبر سے شروع ہوگی انکوائری میں حادثے سے متعلق عوام سے بیان قلمبند کئے جائیں گے 3روزہ انکوائری میں فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز میاں ارشد روزانہ صبح9بجے شہریوں سے رابطے کریں گے میاں ارشد نے کہا کہ جو شخص بھی حادثے سے متعلق بیان قلمبند کروانا چاہتا ہو وہ ثبوت کے ساتھ پیش ہوسکتا ہے یا تحریری طور پر ثبوت کے ساتھ28ستمبر تک فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز علامہ اقبال لاہور کے دفتر پر ارسال کرسکتا ہے۔

حادثہ،انکوائری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -