بحرین سے ملتان آنیوالی پرواز 20 منٹ لیٹ،مسافر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار

بحرین سے ملتان آنیوالی پرواز 20 منٹ لیٹ،مسافر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار

  

ملتان(جنرل رپورٹر)بحرین سے آنے والی گلف اےئر لائن کی پرواز GF 788گزشتہ روز ملتان انٹرنیشنل اےئر پورٹ پر 20منٹ کی تاخیر سے پہنچی تاہم پرواز کو مقررہ وقت پر روانہ(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کردیا گیا باقی تمام پروازیں مقررہ وقت پر ملتان پہنچیں۔ملتان میں مسافر ٹرینوں کی تاخیر سے آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس 2گھنٹے‘لاہو ر سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس 2گھنٹے 30 منٹ‘ راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس ایک گھنٹہ اور راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ30منٹ کی تاخیر سے ملتان سٹیشن پر پہنچی ۔

پرواز،ٹرینیں لیٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -