حکومت عنقریب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے والی ہے‘ طاہر اقبال چوہدری

حکومت عنقریب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے والی ہے‘ طاہر اقبال چوہدری

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رُکن قومی اسمبلی طا ہر اقبال چودھری نے کہا ہے کہ حکومت عنقریب بلدیاتی منتخب نما ئندوں کو اختیارات دینے والی ہے تاکہ عام آدمی کو گراس رو ٹ لیول پر انصاف مہیا ہو سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے یو سی چیئرمین چودھری افضال یوسف کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں نو منتخب بلدیاتی نما ئندوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقعہ پر وائس چیئرمین سردار افتخار ڈوگر ، جنرل کو نسلر ز (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

حاجی محمد رفیق رانا ، چودھری جواد مسعود گھمن ، آفتاب حسین گجر، سجاد احمد خان کھچی ، چودھری شہزاد نواز ، میاں محمد غفورر ایڈوکیٹس ، عادل سیٹھی ، اسلم جٹ܌ سٹی کونسلرز ایم صاد ق کا شی ، ظفر اقبال قریشی ، لیاقت ڈوگر، رانا محمد اقبال ، محمد عرفان طور سمیت دیگر معززین مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے اثرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جا ئیں گے اور حکومت نو منتخب بلدیاتی نما ئندوں کو بہت جلد اختیارات بحال کررہی ہے اس موقعہ پر چیئرمین چودھری افضال یوسف ، افتخار ڈوگر، حاجی محمدرفیق رانا نے بھی خطاب کیا۔

طاہر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -