ملتان پولیس کی کارروائی،18اشتہاری ملزمان سمیت متعدد سماج دشمن عناصر گرفتار

ملتان پولیس کی کارروائی،18اشتہاری ملزمان سمیت متعدد سماج دشمن عناصر گرفتار

  

ملتان(وقائع نگار)پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم تصور حسین کے قبضہ سے 90لیٹر شراب، پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم بشیر کے قبضہ سے 05لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی جلال پور نے ملزم اشفاق کے قبضہ سے 150 گرام چرس، پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے ملزم مشتاق کے قبضہ سے 09لیٹر شراب، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزم عمار احسن کے قبضہ سے 05لیٹر شراب جبکہ ملزم محمد زبیر کے قبضہ سے 05لیٹر شراب، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد اسلام کے قبضہ سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

درج کر لیے۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم عاشر نور کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 03 گولیاں، ملزم امتیاز کے قبضہ سے 01عدد پسٹل معہ 02 گولیاں، ملزم زاہد کے قبضہ سے 01عدد پسٹ معہ 04 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم تنویر کو اشتہاری مجرم کو بھگانے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزمان خرم اور فداحسین کو پرچی جواء کھیلتے قابو کرکے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم شیخ نعیم کو ون ویلنگ کرتے ، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزمان حسن زوار اور حماد کو ون ویلنگ کرتے ، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان ذیشان ، حبیب الرحمٰن ، سیف اللہ ، سلیمان ، کاشف، کامران ، صدام ، اویس، ذیشان ، حماد، حیدر، رمضان، سکندر ، حیدر اور حذیفہ کو ون ویلنگ کرتے، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزمان علی مہر اور علی سجاد کو ون ویلنگ کرتے ، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم حیدر علی کو ون ویلنگ کرتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ بوہڑگیٹ نے ملزمان گلفام اور ثاقب کو پتنگیں فروخت کرتے قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران115نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسا ئز آفس؂ ملتان میں429نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے137موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ملتان پولیس نے18اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے02کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ16ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔ ان میں سے10اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی صاحب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -