جدید تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ انجینئر بلیغ الرحمن

جدید تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ انجینئر بلیغ الرحمن

  

بہاولپور( بیورورپورٹ)وزیر مملکت برائے تعلیم و امور داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ جدید تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ بہاولپور میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے مزین سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قیام جلد عمل میں لایاجا ئے گا۔یہ بات انہوں نے کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں بہاولپور انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کے حوالہ سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی۔ اجلاس میں کمشنر ثاقب ظفر ، ڈی سی او (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

ڈاکٹر احتشام انور مہار ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مظہر حسین ، طارق اقبال، محمد غضنفر ، پرنسپل انجینئرنگ کالج ڈاکٹر محمد امجد ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ ثاقب علی عطیل ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل سید وسیم حسن ، ڈائریکٹر بورڈ آف گورنرز میپکو میاں شاہد اقبال سمیت متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ وزیر مملکت برائے تعلیم و امور داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ نوجوان نسل کی اعلیٰ تعلیم تک ہر ممکن رسائی اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کے فروغ کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی اور عا لمی منڈی کی ضروریات کے مضا مین کو رائج کیا جائے گا کمشنر بہاولپور ثاقب ظفر نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ بہاولپور ڈویژن ہمیشہ سے علم و ادب کا گہوارہ رہا ہے اس کے تاریخی تعلیمی پس منظر کے احیاء کیلئے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے اجلاس کو یونیورسٹی کے ممکنہ محل وقوع کے حوالے سے بریفنگ دی اور سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں سولر انر جی ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی تجویز دی۔ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مظہر حسین نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ بہاولپور انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چارٹر کی حکومت پنجاب سے جلد منظوری لی جائے گی اور آئندہ تعلیمی سال میں کلاسوں کے اجراء کو یقینی بنایا جائے گا۔

بلیغ الرحمن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -