جھگڑوں سے تنگ شادی شدہ خاتون نے موت کو گلے لگالیا

جھگڑوں سے تنگ شادی شدہ خاتون نے موت کو گلے لگالیا

  

ملتان(وقائع نگار)تھانہ ممتاز آباد کے علاقے کی رہائشی آمنہ بی بی نے گزشتہ روز گھریلوں جھگڑوں سے تنگ آکر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی ہے پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال میں بھجوا دی ہے جبکہ دوسری جانب پولیس نے مذکورہ معاملے کو مشکوک قرار دیتے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں اسلم سے آصف اور خالد نے مل کر موٹر سائیکل چھین لی ہے۔ممتاز آباد میں حسن آفتاب کی موٹرسائیکل نامعلوم چور نے چوری کرلی ہے تھانہ کینٹ کے علاقے میں ارہم کا موبائل فون اور10ہزار نقدی ناامعلوم چور نے چوری کرلی ہے۔اس طرح تھانہ کینٹ کے علاقے میں عبدالرزاق کی گاڑی سے نامعلوم چور نے 35ہزار مالیت کی ادویات چوری کرلیں۔علاوہ ازیں تھانہ ستیل ماڑی کے علاقے نوبہار روڈ نزد ڈاکٹر اختر والی پلی کے قریب گزشتہ رات ایک نامعلوم شہر کی بسوری موٹر سائیکل اپنے گھر کی طرف جارہا تھا۔جس کو پیچھے سے آئے ہوئے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اس کی تلاشی شروع کردی۔شہری کی مزاحمت پر نامعلوم ڈاکوؤں میں سے ایک ڈاکو نے اس کے سر پر پسٹل کا زور دار بٹ مارا۔جس سے اس کے سر پر چوٹ آئی اور خون بہانہ شروع ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن نامعلوم ڈاکو موبائل فون اور7ہزار نقدی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مذکورہ واردات کو میڈیا سے چھپانے کی خاطر زخمی شہری کو نجی ہسپتال میں برائے علاج معالجہ بھجوا دیا ہے۔پولیس رات گئے تک ملزمان کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام نظر آئی ہیے اسی طرح تھانہ قطب پور کے علاقے موضع عالمگیر کے رہائشی فرزانہ،ناظم،نسیم،حسنین کے گھر ملزمان خالد،شبیر اور شہناز وغیرہ زبردستی داخل ہوگئے اور اسی دوران تلخ کلامی ہوگئی جس پر مذکورہ ملزمان نے فرزانہ،ناظم،نسیم،حسنین وغیرہ کو زبردستی تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے زخمیوں کو میڈیکل لیگل حاصل کرنے کیلئے ڈاکٹ جاری کردیا ہے میڈیکل لیگل کا رزلٹ پازیٹو آنے پر قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -