قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا تاج کراچی بلیوز کے سر سج گیا، کراچی وائٹس کو 3رنز سے شکست

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا تاج کراچی بلیوز کے سر سج گیا، کراچی وائٹس کو ...

  

ملتان ( خصوصی رپورٹر )کراچی بلوز پہلی مرتبہ قومی ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کاچمپین بن گیا فائنل میں کراچی وائٹس کو 3رنز سےشکست کا سامناکرناپڑا پہلے کھیلتے ہوئے کراچی بلیوز کے خرم منظور اور فواد عالم کی شاندار بلے بازی نے شائقین کا دل مو لیا ، پہلی دو وکٹیں 28کے مجموعی سکور پر گرنے کے بعد کراچی بلیوز دباو میں آگئے، سیمی فائنل کے ہیرو خالد لطیف اور شاہ زیب حسن نو اور 11رنز بناکر پویلین لوٹے ، ایسے میں خرم اور فواد عالم نے اپنی کلاس کا مظاہرہ کیا ، اورسکور کو آہستہ سے آگے بڑھا دونوں نے 112رنز کی پارٹنر شپ بنائی 13اوورز کے ختتام پر سکو ر 92تھاجس کے بعد بلے بازوں نے 14اوور سے لاٹھی چارج شروع کیا پہلے نشانہ طارق ہارون بنے جن کو خرم نے دو چوکوں اور فواد نے ایک چھکے کی بدولت 17رنز بٹورے ، جس کے بعد 17ویں اوور میں اعظم حسین خرم کے ہاتھ چڑھ گئے انہوں نے مسلسل دو گیندوں پردو چھکے رسید کئے مگر تیسری بال پر طارق ہارون کو کیچ دے بیٹھے ، جس کے بعد سیمع نے ان کی جگہ سنبھالی ، اسی اور میں فواد نے مزید چوکا رسید کیا ، اگلے ہی اوور میں محمد سیمع نے تابش خان کو تختہ مشق بنا ڈالافواد نے چوکا لگا کر سنگل بنایا اور کمانڈ سمیع کو دی انہوں نے دو چھکے لگائے دیے اس اوور میں 19بنائے جبکہ آخری دو اوور ز میں 17رنز بنے اسی طرح کراچی بلیو ز نے آخری سات اوور میں 90رنز بنائے اورمجموعی سکور 182رنز تشکیل دیا ، کراچی وائٹس کی طرف سےٍ تابش خان نے 33نز میر حمزہ نے 30اور اعظم حسین نے 36رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی، کراچی وائٹس کا آغاز جاندار تھا آصف ذاکر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ان کا ساتھ ذین عباس نے دیا دونوں میں 61رنز کی ساجھے داری ہوئی جسکے بعد آصف 32رنز بناکر نواز کا شکار بنے ان کی اننگز میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے ۔ سیمی فائنل کے ہیرو اسد شفیق کی اننگز چھ رنز تک محدود رہی ، اکبر کو ایک رنز پر سعید اجمل نے ٹھکانے لگایا ، دانش عزیز 10رنز بناسکے وہ بھی سعیداجمل کا شکار بنے ، ایسے میں طارق ہارون نے ٹیم کو سہار ادیا ، انہوں نے برق رفتاری سے 38رنز بنائے ، جس میں چا ر چھکے شامل تھے ، محمد اصغر نے ان کو پویلین کی راہ دکھائی ، سہیل خان اور محمد حسن کی اونچی شارٹس نے گیم میں نئی جان پیدا کی آخری چار اوور میں 47رنز بناڈالے ، حسن 10رنز پر نواز کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے دوسرے اینڈ پر کھڑے سہیل خان بے بسی سے اپنے ساتھیوں کو آوٹ ہوتا دیکھتے رہے ، 20 گیندوں میں 11رنز کا ہدف پہاڑ بن گیا ، پہلی گیند پرچوکے بعد نواز نے پانسہ پلٹ دیا اعظم بھی دو رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ، میر حمزہ ایک اور سہیل خان 24کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ، فاتح ٹیم کی طرف سے نواز نے چار، اصغر اور سعید اجمل نے دو دو آوٹ کئے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -