واسا کی نااہلی، رنگیل پورسڑک پر 30فٹ گڑھا، کرین گر گئی، اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

واسا کی نااہلی، رنگیل پورسڑک پر 30فٹ گڑھا، کرین گر گئی، اہل علاقہ کا احتجاجی ...

  

ملتان (نمائندہ خصوصی) واسا کی نااہلی کی وجہ سے سورج کنڈ روڈ رنگیل پور مین سڑک پر 30 فٹ گڑھے کی وجہ سے کرین گڑھے میں جا گری۔ اہل علاقہ کا واسا حکام کے خلاف ڈاکٹر محمد اشرف کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ 10 روز سے سڑک کے درمیان میں سیوریج لائن بیٹھ جانے سے گڑھ بن گیا۔ کئی بار واسا حکام کو درخواستیں بھی دی لیکن شننوائی نہیں ہوئی۔ جبکہ چند روز قبل ایک موٹر سائیکل سوار اپنے بچے سمیت گڑھے میں گر کر  زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ ضلعی حکومت کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہی ہیں تاکہ جانی نقصان ہوا۔ اس گڑھے کی وجہ سے اہل علاقہ کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر روڈ جلد از جلد مکمل نہ کیا گیا تو ڈی سی او نادر چٹھہ کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرے میں ملک بلال میتلا، چوہدری مدثر، محمد سلیم، عابد میتلا، عابد حسین، رانا منور علی، چوہدری اخلاق، چوہدری محمد علی، فیاض احمد، شاہ زیب حسین، صابر بلوچ، چوہدری رمضان، محمد صادق، نواز سندھی، چوہدری رمضان و دیگر شریک تھے۔

واسا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -