جنوبی پنجاب دہشتگردوں کی نرسری ،آپریشن پر پناہ دینے والے پریشان دکھائی دیتے ہیں :خورشید شاہ

جنوبی پنجاب دہشتگردوں کی نرسری ،آپریشن پر پناہ دینے والے پریشان دکھائی دیتے ...

  

رحیم یارخان(بیورونیوز)پانامالیکس سیکنڈل میں ملک کا وزیر اعظم اور اس کا خاندان ملوث ہے وزیر اعظم اسٹیپ ڈاؤن کرکے بری ہونے کے بعد واپس آئیں تو ان کا قد بڑھے گا پاکستان پیپلز پارٹی اکتوبر میں عوام کی عدالت میں اپنا کیس پیش کرے گی جمہوریت کے خلاف کسی سازش میں شریک نہیں ہوں گے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بڑے بڑے دعوے کیے گئے دہشت گردوں کو کس کس نے پناہ دی سب کو معلوم ہوچکا ہے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج کی قربانیاں لازوال ہیں جنوبی پنجاب دہشت گردوں کی نرسری ہے آپریشن سے دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے ان خیالات کا اظہارقائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے یوسی چیئرمین چوہدری وقار سندھو کی رہائش گاہ پر سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قوم سے خطاب اور پارلیمنٹ میں پاناما لیکس کا الزام خود اپنے سر پر لیااور اب اس الزام سے مکر جانا ثابت کرتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے پاناما لیکس میگا کرپشن سکینڈل ہے جس پر کسی بھی صورت خاموشی اختیار نہیں کرسکتے ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے تحت حکومت کی جارہی ہے ہم اکتوبر میں عوام کے پاس جائیں گے اور ننگے پینٹھ والے لوگوں پر بیٹھ کر آنے والو ں کا احتساب کریں گے حکومت آنے جانے والی چیز ہے جمہوریت بچانے کیلئے سسٹم اور پارلیمنٹ کو قائم رہنا چاہیے ۔جمہوریت میں احتجاج ہر جماعت کا جمہوری حق ہے جسے روکا نہیں جاسکتا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بڑے بڑے دعوے کیے گئے سب کو معلوم ہے کہ دہشت گردوں کو کون کون پناہ دیتا رہا جنوبی پنجاب دہشت گردوں کی نرسری ہے آپریشن ضرب عضب کے باعث دہشت گردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرنے والے پریشان دکھائی دیتے ہیں اور اندرون کھاتہ حمایت بھی چھپ نہیں سکتی انہوں نے کہا کہ بلوچستان جنوبی پنجاب اندرون سندھ اور اندرون خیبر پختونخواہ میں بے پناہ غربت ہے جس کے خاتمے کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جارہا سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم لندن اور کراچی کی ریلیشن شپ کو الگ الگ ہونا پڑے گا ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -