سی ڈی اے پولیو مہموں کیلئے انسانی وسائل کی فراہمی یقینی بنائیگی ، عنصر عزیز

سی ڈی اے پولیو مہموں کیلئے انسانی وسائل کی فراہمی یقینی بنائیگی ، عنصر عزیز

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سی ڈی اے کے چیئرمین اور اسلام آباد کے میئر شیخ عنصرعزیز نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پولیو کی آئندہ آنیوالی مہموں کے لئے انسانی وسائل کی مستقل فراہمی کویقینی بنایا جائے۔انہو ں نے یہ ہدایت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیو کی صورت حال کا تجزیہ اور جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران اجلاس میں کی جس کی صدارت وزیر اعظم کی پولیو کے خاتمہ بارے فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور اسلام آباد کے میئر شیخ عنصر عزیزنے کی ۔ اجلاس میں اسلا م آباد میں پولیو مہموں کے انعقاد میں اور تیاریوں کے دوران پیش آنے والے چیلنجز اور ان چیلنجز کے حل پر غورو خوض کیا گیا ۔شیخ عنصر عزیز نے سی ڈی اے کے ہیومن ریسورس شعبہ کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل میں پولیو کے خاتمہ کی تمام مہموں کے دوران شہر میں عملہ کی تعیناتی کو یقینی بنائے اور اس کے بارے پلان انہیں بھی بتایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ان احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اسلام آباد کے میئر نے اس ضمن میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی اتھارٹی کا بھی خاص طو رپر ذکر کیا اور کہا کہ قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کو قطرے پینے کی طرف راغب کرنے میں حکومت کی معاونت کی جائے ۔ شیخ عنصر عزیز نے کہا کہ پولیو پروگرام کی صورت حال میں بہتری لانے میں غفلت کرنے اور بے حسی کا مظاہرہ کرنے والوں کے سخت ترین جواب طلبی کو یقینی بنائے جائے گا۔اس موقع پر اپنے افتتاحی کلمات میں سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے نقل و حمل کرنے والی آبادی، راولپنڈی اسلام آبا د کے جڑواں شہروں کی حساسیت کے کے کئی پہلوؤں کا ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے تمام حکام اور اہلکاروں کے لئے اپنی اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کا یہی مناسب ترین اور بہترین وقت ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران پولیو کے قطرے پلانے والوں اور حفاظتی ٹیکہ جات لگانے والے ویکسینیٹرز کی تربیت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور ان کی باہمی ابلاغی صلاحیتوں اور مہارت میں بہتری لانے کی ضرورت پر بھی زور دیااس موقع پر نیشنل ایمر جنسی آپریشنز سینیٹر کے نیشنل کوارڈینیٹر ڈاکٹر راناصفدر نے بھی ایریا انچارجوں کی مناسب تربیت کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پولیو مہموں کے دوران عملہ کی کمی اور مانیٹرنگ کے مناسب نظام کی عدم موجودگی بارے تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے حکام کی طرف سے پولیو کی صورت حال کے بارے میں پریزنٹیشن بھی دی گئی ۔ اجلاس میںآئی جی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے حکام، ضلعی ہیلتھ آفیسرز اسلام آباد اور سی ڈی اے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ کے متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -