نمایا ں پو زیشن لیناہمارانہیں ہمارے تعلیمی ادارے کا اعزاز ہے،طلبہ

نمایا ں پو زیشن لیناہمارانہیں ہمارے تعلیمی ادارے کا اعزاز ہے،طلبہ

  

لاہور(لیاقت کھرل) پنجاب کا لج کی بدولت ہی لاہور بورڈ میں نما یا ں پو زیشن حا صل کی ہے ۔اچھے نتا ئج کاسہرا پنجاب کا لج کے اساتذہ و انتظامیہ کی انتھک محنت کے سر ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر لا ہور بورڈ میں نمایا ں پو زیشن حاصل کر نے والے پنجاب کا لج کے طلبہ نے رروزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔1054نمبرز کے ساتھ اوو رآل پہلی پو زیشن حا صل کر نے والے پنجاب کا لج کے طا لبعلم عبیداللہ نے کہا کہ نمایا ں پو زیشن حاصل کرنا میرا نہیں بلکہ پنجاب کا لج کا اعزاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا لج کے تما م اساتذہ انتہا ئی محنتی اور قابل ہیں ۔ سیا ست کے ساتھ کو ئی دلچسپی نہیں اور ملکی حا لا ت میں مزید بہتری کے لیے دعا گو ہوں۔جا پان سے پنجا ب کا لج میں تعلیم حاصل کر نے کے لیے آئی طالبہ میکایلی اکائشی نے 1045نمبر ز کے ساتھ پری انجینئرنگ میں تیسری پو زیشن حا صل کرنے کی تما م تر محنت کو پنجا ب کا لج کی مر ہو ن منت قرار دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا لج کا ماحول بہت اچھا ہے جس سے تعلیم کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے جاپان چلی جاؤں گی۔ اوروآل تیسری پو زیشن حاصل کرنے والے محمد عمر نے روزنامہ دنیا سے با ت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے تما م جاننے والوں کو پنجا ب کالج میں پڑھنے کا کہوں گا کیونکہ سب کالجوں سے اچھے اور محنتی اساتذہ صرف پنجا ب کا لج میں ہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان میں محنتی لوگوں کے لیے بہت سارے مواقع ہیں ۔آئی کا م میں لاہور بورڈ میں پہلی پو زیشن حاصل کرنے والی طا لبہ کرن اعجاز کا کہنا تھا کہ پنجاب کا لج سے 100فیصد مطمئن ہوں اور پنجا ب کا لج کی بدولت ہی مجھے یہ کامیا بی نصیب ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیا ست سے بہت کم لگا ؤ ہے ۔آئی کا م میں دوسری پو زیشن حاصل کرنے والی طا لبہ عیشافاطمہ نے کہا کہ اگر والدین اپنے بچوں کو معیا ری تعلیم دلوانا چا ہتے ہیں تو پنجا ب کا لج کے سپر د کریں کیو نکہ پنجا ب کا لج فیسوں کے پیچھے نہیں بلکہ تعلیم کے پیچھے بھا گتا ہے جسکا منہ بو لتا ثبو ت یہ نتائج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا لج کی انتظامیہ طلبہ کے والدین کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور انہیں ان کے بچوں کی کا رکردگی کے با رے بتاتے رہتے ہیں ۔

طلبہ،تاثرات

مزید :

پشاورصفحہ آخر -