شاہ پور کانجراں کے قریب فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چھت گر گئی ، 2 بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ،2زخمی

شاہ پور کانجراں کے قریب فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چھت گر گئی ، 2 بھائیوں سمیت ...
شاہ پور کانجراں کے قریب فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے چھت گر گئی ، 2 بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ،2زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے علاقہ شاہ پور کانجراں کے قریب فیکٹری میں بوائلر دھماکے سے فیکٹری کی چھت گر گئی ۔حادثے میں2سگے بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ۔جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہیں اور ملبے کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق شاہ پور کانجراں کے قریب واقع فیکٹری میں اچانک بوائلر پھٹ گیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت نیچے آگری اور ملبے تلے دبنے سےدو سگے بھائی اور کزن جاں بحق ہو گیاجن کی   شناخت32سالہ  خضر حیات، صفدر اور وقار کے نام سے ہوئی ہے ۔حادثے میں باعث دو افراد زخمی ہیں جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ملبے تلے ابھی بھی مزدوروں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے سے 2 مزدور زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .جائے حادثہ پر ریسکیو اور ایدھی کے اہلکار موجود ہیں جو ملبہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

فیکٹری ورکرز نے الزام عائد کیا ہے کہ چھت گرنے کے بعد فیکٹری مالکان نے دونوں دروازے بند کر دیے اور کسی کو بھی اندر جانے نہیں دیا گیا جس وجہ سے زیادہ جانی نقصان ہوا ۔