میاں چنوں:جوڑے کو پھانسی ‘3ملزموں کا 3روزہ ریمانڈ منظور

میاں چنوں:جوڑے کو پھانسی ‘3ملزموں کا 3روزہ ریمانڈ منظور
 میاں چنوں:جوڑے کو پھانسی ‘3ملزموں کا 3روزہ ریمانڈ منظور

  

خانیوال (ویب ڈیسک)غیرت کے نام پر جوڑے کو پھانسی دینے والے تینوں ملزموں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاگیا، ملزم شوہر نے بتایاکہ پھانسی سے قبل دونوں کو ایک گھنٹہ کمرے میں بند رکھا ، گائوں والے دیواروں پر چڑھ کر تماشا دیکھتے رہے لیکن کوئی بچانے نہ آیا۔

تفصیلات کے مطابق چک حیدر آباد 56ایٹ اے آر میں غیرت کے نام پر خالدہ بی بی اور اور اس کے کزن مبینہ آشنا مختار کو درخت سے لٹکا کر پھانسی دینے والے تینوں ملزموں جاوید ،خاتون کے بھائی شہباز اور والد ریاض کا علاقہ مجسٹریٹ افضل بیگ نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،مقتولہ خالدہ کے شوہر جاوید نے بتایا کہ ہم نے ان دونوں کو ایک گھنٹہ کمرے میں بند رکھا بعد میں گھر میں موجود درخت کے ساتھ لٹکا کر پھانسی دے دی جس کو پورے گائوں نے دیکھا لیکن کسی نے بھی بچانے کی کوشش نہیں کی ،ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے 15 پر ایک گھنٹہ پہلے اطلاع دی تھی لیکن پولیس وقت پر نہ پہنچی۔

مزید :

خانیوال -