بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہو گیا، آل انڈیا ریڈیو نے بلوچی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن لانچ کردی

بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہو گیا، آل انڈیا ریڈیو نے بلوچی ویب سائٹ اور ...
بھارت پاکستان دشمنی میں اندھا ہو گیا، آل انڈیا ریڈیو نے بلوچی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن لانچ کردی

  

نئی دہلی(اے این این) بھارت نے بلوچستان میں وسیع تر مداخلت کیلئے آل انڈیا ریڈیو کی بلوچی ملٹی میڈیا ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن بھی لانچ کردی ہے۔بھارت کا سرکاری نشریاتی ادارہ آل انڈیا ریڈیو پہلے سے ہی شارٹ ویو پر بلوچی زبان میں ایک گھنٹے کا پروگرام نشر کرتا ہے۔ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بلوچستان ، ایران اور افغانستان کے سرحدی علاقوں سمیت دنیا بھر میں مقیم بلوچ باشندے بھارت کی پراپیگنڈا نشریات سن سکیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یاد رہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ماہ کشمیر کی صورتحال پر کل جماعتی کانفرنس سے خطاب اور یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا بھارتی حکومت بلوچستان اور گلگت بلتستان میں حکومت پاکستان کی جانب سے ہونے والی مبینہ زیادتیوں پر دنیا کی توجہ مرکوز کرائے گی اور اسے اپنی کارروائیوں کاجواب دینا ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -