بچیوں کو چھیڑنے سے روکنے پر فائرنگ، 3 مسلمان جاں بحق

بچیوں کو چھیڑنے سے روکنے پر فائرنگ، 3 مسلمان جاں بحق
بچیوں کو چھیڑنے سے روکنے پر فائرنگ، 3 مسلمان جاں بحق

  

بجنور (ویب ڈیسک)بھارت کے شہر بجنور میں مسلمان بچیوں کو چھیڑنے پر احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر گولیاں برسادی گئیں۔ فائرنگ سے تین مسلمان جاں بحق اور 12زخمی ہوگئے۔بجنور پولیس کے مطابق بچیاں سکول جارہی تھیں کہ جاٹ برادری کے کچھ نوجوانوں نے انہیں چھیڑا جب مسلمانوں ںے اس پر احتجاج کیا تو ان پر فائرنگ کردی گئی جس سے تین نوجوان سرفراز، احسان اور امیر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سات افراد کو گرفتار کرلیاگیا اور صورتحال قابو میں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -