لڑکی لاﺅ، ماں لے جائو

لڑکی لاﺅ، ماں لے جائو
لڑکی لاﺅ، ماں لے جائو

  

میلسی (ویب ڈیسک) موضع قطب پور کے رہائشی عبدالرزاق کے بھائی یٰسین نے وہاں کے احمد حسین کی بیٹی سے کورٹ میرج کی جس کا شہباز وغیرہ کو رنج تھا۔ وقوعہ کے روز عبدالرزاق اپنی والدہ کے ساتھ کریانہ کی دکان میں موجو تھا کہ اس دوران شہباز دیگر پانچ ساتھیوں کے ساتھ دکان میں گھس آیا، دولہے یٰسین کی والدہ کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا اور اس موقع پر اغوا کاروں نے کہا ہے کہ جب تک کورٹ میرج کرنے والی لڑکی واپس نہیں کرو گے تو تمہاری والدہ بھی واپس نہیں آئے گی۔ پولیس تھانہ صدر میلسی نے زیر دفعہ A-496 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف -