ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر آندرے رسل کی پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت سے معذرت

ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر آندرے رسل کی پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت سے معذرت
ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر آندرے رسل کی پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت سے معذرت

  

سینٹ لوسیا (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر آندرے رسل پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آندرے رسل نے نجی مصروفیات کے باعث ٹیم میں شرکت سے معذرت کی جسے کرکٹ بورڈ نے منظور کرتے ہوئے ان کی جگہ کیسرک ولیمز کو آندرے رسل کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 23 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹی 20 طرز کرکٹ کے طوفانی بلے باز کرس گیل بھی ویسٹ انڈین سکواڈ میں شامل نہیں ہیں اور اب آندرے رسل کا شرکت سے انکار ویسٹ انڈیز کیلئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے جبکہ ان دونوں کھلاڑیوں کا حریف ٹیم میں نہ ہونا بلاشبہ قومی ٹیم کیلئے سودمند ثابت ہو گا۔

مزید :

کھیل -