’’عابد شیر علی نے نواز شریف کے ایما پر عمران خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں‘‘پاکستان تحریک انصاف کی وزیرمملکت کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست

’’عابد شیر علی نے نواز شریف کے ایما پر عمران خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ...
’’عابد شیر علی نے نواز شریف کے ایما پر عمران خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں‘‘پاکستان تحریک انصاف کی وزیرمملکت کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے سی پی او فیصل آباد افضال کوثر کو جمع کرائی ہے جس میں عابد شیر علی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نواز شریف کو بھی شامل کیا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عابد شیر علی نے نواز شریف کے ایما پر ٹی وی چینلز پر کہا کہ  ہمیں رب کعبہ کی قسم ہے کہ اگر کسی نے پمارے قائد کے گھر کی جانب جانے کی جرات کی چاہے وہ عمران خان ہی کیوں نہ ہو تو ہم ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ سیاست تو ایک طرف رہے گی لیکن ہم عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عابد شیر کی اس بات پر ملک بھر میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور نقص امن کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اس لئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مزید :

فیصل آباد -اہم خبریں -